0

سعودی عرب کے شہر جدہ میں حملہ ، پاکستان کا شدید ردِعمل آ گیا

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) دفتر خارجہ نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں گذشتہ روز ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں غیر مسلموں کے قبرستان پر ہونے والے حملے پر پاکستان کا ردعمل آ گیا ہے ۔ پاکستان نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں قبرستان پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ جدہ قبرستان میں ہونے والے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔اس طرح کے حملے اور انتہا پسندی قابل مذمت ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے جانیں بچانے کے لیے بر وقت اقدام قابل تحسین ہے۔ یہ حملہ قابل مذمت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں