کراچی (ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت اراکینِ سندھ اسمبلی کے مالی گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 23 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے پاس ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی 2 گاڑیاں بھی ہیں۔مراد علی شاہ کو والدہ کی طرف سے 100 تولے سونا تحفے میں ملا، ان کی بیٹی کے نام ڈی ایچ اے میں 3 کروڑ مالیت کے 2 پلاٹ ہیں
