0

ولی عہد سلمان بن حمد ال خلیفہ بحرین کے نئے وزیراعظم مقررنئے بحرینی وزیر اعظم کی پاکستان کے ساتھ کسی وابستگی ہے پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر

مناما(ویب ڈیسک)بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الِ خلیفہ نے ولی عہد سلمان بن حمد ال خلیفہ کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔ گزشتہ روز بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
شاہی فرمان کے مطابق نئے وزیر اعظم کی تقرری کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ 1970ء سے بحرین کی وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز 84 سالہ وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ بدھ کو امریکا میں انتقال کرگئے تھے پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے نئے وزیر اعظم پاکستانیوں کو بڑی قدر کی نگاہ سے دہکھتے ہیں اور ملک پاکستان کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں