گلگت(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی واقعے پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے دیے جانے والے بیان پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے جبکہ مریم نواز ے بلاول بھٹو سے شکوہ کیا کہ سنا ہے کہ پی پی نے کراچی واقعہ کی رپورٹ تسلیم کر لی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز سے ہونے والی ملاقات میں پارٹی کے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان کی وجہ سے مخالفین کو تنقید کا موقع ملا۔دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے میاں نواز شریف کے مو¿قف کی بھرپور حمایت کی گئی۔ہم نیوز نے دعویٰ کیا کہ ملاقات میںگلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات اور پی ڈی ایم کی حکومت مخالف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔پی ڈی ایم کے جلسے پر بھی گفت و شنید کی گئی اور دیگر متعلقہ امورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
