0

آخرکار حکومت کو غریب عوام پر ترس آ ہی گیا؛ آئندہ چند دنوں میں آٹے ، چینی کی قیمتوں میں کتنی کمی واقعہ ہو گی پاکستانیوں کو نا قابل یقین خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔ہماری ترجیح عوام کی خدمت ہے اس میں کوئی کسر نہیں رہنیں دیں گے. بدھ کی شام حکومتی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کہا کہ اپنا بیانیے کے لیے فورفرنٹ پر کھیلیں۔ اجلاس میں اپوزیشن کے بیانیے ،ملکی معیشت اور گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق غور کیا گیا۔ ترجمانوں کے اجلاس میں وفاقی وزراء ،مشیران،معاونین بھی شریک ہوئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن ذاتی مفاد کی خاطر ملک دشمنوں کی زبان بول رہی ہے۔ ان دنوں گلگت بلتستان میں اپوزیشن کا سرکس لگا ہوا ہے۔مختلف سروے رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے عوام اپوزیشن جماعتوں کے عزائم جان چکی ہے۔ اپوزیشن نے قومی سلامتی کے امور پر بھی سیاست کی۔ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں