0

کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے سکولوں کے بارے میں بڑا فیصلہ کر لیا والدین کے لئے تشویش ناک خبر

لاہور(ویب ڈیسک)کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے اجلاس کو یہ چیز بتائی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے زیادہ تر کیسز تعلیمی اداروں میں آ رہے ہیں، اجلاس کے دوران صوبائی وزراء تعلیم اور اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسم سرما کی چھٹیاں جلدی اور طویل کی جائیں، اس حوالے سے 16 نومبر کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ بھی کیا جائے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ہر روز تیزی سے بڑھنے لگی ہے، اب تک 3 گنا اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے اپنے اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق اہم سفارشات تیار کر لی ہیں جن کی حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی دے گی۔این سی او سی نے ملک بھر میں تمام مزارات، تھیٹر اور سینما گھر فوری طور پر بند کرنے کی سفارش کی ہے، جبکہ 500 سے زائد افراد کے ہر قسم کے اجتماع پر بھی پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے، شادی ہالز میں صرف آؤٹ ڈور تقریبات کی اجازت کی سفارش کی گئی ہے جس میں زیادہ سے زیادہ 500 تک افراد شریک ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں