0

“ستر سال میں مخالفین کے ساتھ اتنا ظلم کسی نے نہیں کیا جتنا عمران خان نے کیا”لیگی رہنماء کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صوبائی وزیر قانون و مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جیسا غیر مقبول سیاستدان دنیا میں کوئی نہیں ہے۔ اتنا ستر برسوں میں کسی نے مخالفین کے ساتھ ظلم نہیں کیا جتنا عمران خان نے کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راناثناءاللہ نے کہا ہےکہ سیاسی جماعتوں کو طے کرنا ہوگا کہ سیاست میں مداخلت ختم ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف،عمران خان ،ذوالفقار علی بھٹؤ کاقد اپنی جماعت سے بڑا ہے،پارٹی میں الیکشن کرانے سے نتائج مختلف نہیں ہوسکیں گے۔ انہوں فوادچوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا پارٹی الیکشن میں آپ عمران خان کے خلاف چیئرمین شپ کا الیکشن لڑیں گے ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں