0

یا اللہ رحم رات گئے ملک کے ایک حصہ میں زلزلہ کے جھٹکے،عوام خوف و ہراس کا شکار ہر طرف چیخ و پکار

سوات (ویب ڈیسک) سوات، دیر بونیر اور ہزارہ سمیت گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔بدھ کی رات آنے والے زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی گہرائی 160 کلومیٹر زیر زمین تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں