0

وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر موٹر سائیکل طلباء بارے انتہائی افسوس ناک خبر؛واقعہ کب اور کہاں پیش آ یا

عارف والا(مانیٹرنگ ڈیسک)بورے والا روڈ پر وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کی زد میں آ کر دو طالب علم جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق عارف والا میں بورے والا روڈ پر دو طالب علم اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ تیز رفتار وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔تاہم حادثے کی زد میں آ کر 15 سالہ بلال اور ارشد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
حکام نے مزید کہا کہ دونوں نویں کلاس کے طالب علم اور چک 67 ای بی کے رہائشی تھے،ریسکیو 1122 نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں