0

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں تعینات نئے چینی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان میں تعینات نئے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی جس میں سی پیک سمیت خطے کے امور پر گفتگو ہوئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چینی سفیر نونگ رونگ کو بطور سفیر ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اس ملاقات کے دوران پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ سی پیک اور خطے کے امور پر بھی گفتگو ہوئی ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم نے ایس ای زیڈز کی اہمیت ، صنعت کو تبدیل کرنے اور زراعت کے شعبے میں پیداواری صلاحیت بڑھانے پر زور دیا۔وزیر اعظم نے ہر مشکل گھڑی میں پورا اترنے والی پاک چین دوستی کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خصوصی اقتصادی زونز ، صنعت اور زرعی شعبے کا فروغ اہمیت رکھتا ہے۔چینی سفیر نونگ رونگ نے کا وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ان کی تقرری کا خیرم مقدم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔چینی سفیر کا کہنا ہے کہ صنعت سازی ، زرعی شعبے میں بھرپور معاونت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں