0

حکومت آخری دھکے کے بعد گرنے والی ہے’بڑھے دعویٰ نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچا دی

نگر خاص(ویب ڈیسک)مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے سر پر انتقام کا بھوت سوار ہے، شاہد ہی کوئی ظلم ہو جو نواز شریف پر نہیں کیا گیا، جس کے گھر کا خرچہ کوئی اور اٹھاتا ہو اسے عوام کی کیا فکر، حکومت آخری دھکے کے بعد گرنے والی ہے۔پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے نگر خاص میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیرعظم کی کرسی پر بیٹھا شخص ڈھٹائی سے کہہ رہا ہے مہنگائی نہیں، لوگ بل دیں یا گھر کا چولہا جلائیں، عوام جھولیاں اٹھا کر جعلی حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں، وزیراعظم کو غریب عوام کا کوئی احساس نہیں، غریب عوام بھوک سے بلک رہے ہیں، جو شخص عوام کا روزگار چھیننے کا ذمہ دار ہو کیا وہ آپ کے ووٹ کا ذمہ دار ہے ؟۔

مریم نواز کا کہنا تھا حکومت رواں سال ختم ہونے سے پہلے گھر جانیوالی ہے، جس کی حکومت جانیوالی ہو کیا عوام اس پر اپنا ووٹ ضائع کریں گے ؟ وزیراعظم کے اردگرد عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے والے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کراچی میں میرے کمرے کا دروازہ توڑ کر داخل ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں