0

عوام کو خوشی زیادہ دیر راس نہ آئی بی آر ٹی انتظامیہ نے زو کارڈ کی قیمت میں اتنا اضافہ کر دیا کہ مسافر چکرا کر رہ گئے

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور میں جدید سفری سہولیات کے منصوبے بی آر ٹی کا کارڈ مہنگا کر دیا گیا ہے۔ کارڈ کی قیمت 100 سے بڑھا کر 250 روپے کرنے پر شہریوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں بی آر ٹی منصوبہ شہریوں کو سہولت دینے کے دعوے کیساتھ شروع کیا لیکن اب یہ سفر بھی شہریوں کو مہنگا پڑنے لگا ہے۔ ٹرانس پشاور نے بی آر ٹی زوکارڈ کی قیمت بڑھا دی ہے۔

بی آ رٹی میں سفر کرنے کے لیے زو کارڈ کی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر ڈھائی سو روپے کر دی گئی ہے، جس پر شہریوں میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ حکومت نے سہولت دینے کا وعدہ کیا، اب یہ سہولت بھی مہنگی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں