0

سکولوں کی دوبارہ بندش یا …………..حکومت نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا والدین کے لئے تشویش ناک خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے کے بعد بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ 16 نومبر کو ہونے والے اس اہم اجلاس میں وبائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں تعلیم کے شعبے میں وبائی مرض کے اعدادوشمار اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا جائزہ بھی لیا گیا۔ فورم کو بریفنگ دی گئی کہ تعلیمی اداروں میں وبا کا تناسب بڑھ رہا ہے جبکہ اس صورتحال پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔فورم نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ 16 نومبر کو شفقت محمود این سی او سی میں صوبائی وزرائے تعلیم کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں عمومی طور پر ملک بھر میں وبا کے پھیلائو کے رجحان کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں