0

ای سی سی کا اہم اجلاس اچانک ملتوی ‘وجہ کیا بنی پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ای سی سی سٹاف ممبر کا کورونا پازیٹو آنے کے باعث مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت آج ہونے والا اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا اہم اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا اجلاس آج ہونا تھا جس میں 4نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا تاہم ای سی سی سٹاف ممبر کا کورونا پازیٹو آنے کے باعث مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت آج ہونے والا اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا اہم اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
پی آئی اے سے تین ہزار مستقل ملازمین کو نکالنے کی تیاری کر لی گئی ہے اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت آج ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کے اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) رضاکارانہ سکیم کیلئے فنڈز کی منظوری کا امکان تھا،رضاکارانہ سکیم پر تقریبا 12 ارب روپے خرچ ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں