0

دنیا کے طویل ترین حکمران انتقال کر گئے عمر کتنی تھی اور کتنے سال ملک پر حکمرانی کی

مناما (ویب ڈیسک )بحرین کے وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ 84برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔عرب میڈیا کے مطابق بحرین کے وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ امریکہ کے ” میو کلینک ہسپتال “ میں زیر علاج تھے لیکن آج صبح دم توڑ گئے ہیں ،بادشاہ شیخ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی جانب سے ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کر دیاہے اور اس دوران پرچم سرنگوں رہے گا ،ان کی نماز جنازہ اور تدفین امریکہ سے میت کے بحرین پہنچنے کے بعد کی جائے گی جس میں قریبی رشتہ دار ہی شریک ہوں گے ،شیخ خلیفہ 1970 سے وزیراعظم کے فرائض انجام دے ہے تھے ۔وہ اب تک کے سب سے لمبی حکومت کرنے والے دنیا کے پہلے وزیراعظم ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں