0

جمعیت علماء اسلام نے خیبرایجنسی سے بڑی وکٹ گرادی، سابق وفاقی وزیر جمعیت علماء اسلام میں شامل

پشاور(ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام نے خیبرایجنسی سے بڑی وکٹ گرادی، سابق وفاقی وزیر، سابق سینٹر حمیداللہ جان کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت،حمیداللہ جان آفریدی نے مولانا فضل الرحمان سے شوری اجلاس میں ملاقات کرکے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، مولانا فضل الرحمان نے حمیداللہ جان آفریدی کو پارٹی کیپ اور رومال پہنایا،مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حمیداللہ جان آفریدی کو جے یو ائی میں شمولیت پر خوش امدید کہتے ہیں، حمیداللہ جان آفریدی کی آمد سے خیبرایجنسی میں پارٹی کی پوزیشن بہتر ہوگی،
حمیداللہ جان آفریدی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت پر اعتماد کرکے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں، پارٹی کیلئے کارکن کی حیثیت سے کام کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں