اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ چین کے ساتھ ملکر کورونا ویکسین تیار کررہے ہیں جو ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہے۔شنگھائی تعاؤن تنظیم کی سربراہ کونسل کے اجلاس سے وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی یکجہتی اور تعاؤن مشکل وقت سے گزرنے کے لیے نہایت کار آمد ہوگا جب کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے 2 دہائیوں میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ملکر کورونا ویکسین تیار کررہے ہیں جو ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہے
