0

گلگت بلتستا ن انتخابات عوام نے اپنی پسندیدہ سیاسی جماعت کے بارے میں رائے دے دی جانئے بڑی خبر کی تفصیلات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستا ن قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ووٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنی پہلی چوائس قرار دے دیا جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی ووٹرز کی پسندیدہ نظر آئی ۔ اس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں ہوا۔ جس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے 1 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔دونوں سرویز 2 نومبر سے 9 نومبر کے درمیان کیے گئے۔15 نومبر کے انتخابات میں ووٹ دینے کےلیے پہلی پسند کے سوال پر گیلپ پاکستان کے سروے میں 27 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا کہا، جبکہ 24 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ 14 فیصد نے پاکستان مسلم لیگ ن، 12 فیصد نے آزاد امیدواروں ، 4 فیصد نے جمعیت علماء اسلام ف، 4 فیصد نے مجلس وحدت المسلمین ، 1 فیصد نے اسلامی تحریک پاکستان ، 1 فیصد نے پاکستان مسلم لیگ ق اور 1 فیصد نے دیگر جماعتوں کو ووٹ دینے کا کہا۔سروے میں 6 فیصد نے کہا کے وہ کسی کو ووٹ نہیں دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں