0

جوبائیڈن کو ’ہلال پاکستان‘ کب اور کس اعتراف میں دیا گیا ایسی حقیقت جس سے عام پاکستانی واقف نہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن دو بار پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے2008 اور2011 میں پاکستان کا دورہ کیا۔سال2008 میں جوبائیڈن نے پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کی امداد کا پیکج تیار کیا تھا، اسی سال انہیں پاکستان کی مسلسل حمایت پر ہلال پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔یاد رہے کہ احترام اور عزت کے لیے دیے جانے والے اعزازات میں سے ہلال پاکستان، نشانِ پاکستان کے بعد دوسرا بڑا اعزاز ہے۔نومنتخب امریکی صدر 2008 کے بعد 2011 میں پاکستان آئے اور اس وقت کے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقاتیں کی تھیں۔جو بائیڈن یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے امریکی تھے۔ اس سے قبل 1983 میں لیفٹیننٹ کرنلرونالڈ سپیئرز کو جنرل ضیاء الحق کی جانب سے یہ اعزاز دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں