0

ماہرین صحت نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لندن(ویب ڈیسک)نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں میں ذہنی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نفسیات کے مطابق تحقیق میں شامل کورونا مریضوں کی 20 فیصد تعداد میں 90 روز کے اندر نفسیاتی مسائل سامنے آئے۔ہر پانچ میں سے ایک کورونا وائرس کا مریض 90 دن کے اندر ذہنی بیماری میں مبتلا ہوا، ان مریضوں میں ذہنی تناؤ، بےچینی، یادداشت اور نیند میں کمی کی شکایات پائی گئیں۔برطانوی ماہرین نے زور دیا ہے کہ دنیا بھر کے ڈاکٹرز اور سائنسدانوں کو کورونا کے بعد ہونے والے ذہنی امراض کی وجوہات اور اس کےعلاج پر کام کرنے کی فوری ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں