اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 11 نومبر کو بلائے گئے پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیاجس کے بعد قومی سلامتی کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے،ساتھ ہی پالیمانی پارٹیز کیلئے عسکری حکام کی بریفنگ مسوخ ہوگئی۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے پی ڈی ایم کے سیکریٹری اطلاعات میاں افتخار حسین نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے بتایا کہ صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے اتحاد کی تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے۔افتخار حسین نے کہا کہ حکومت مہنگائی اور پاکستان کے عوام کے مسائل پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،ہر محاذ پر حکومتی ناکامی قومی سیکیورٹی کے لیے حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔اس ضمن میں انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر قانون اور پارلیمانی روایات کے مطابق قومی اسمبلی چلانے میں ناکام ہوچکے ہیں
