0

بگ بے بی مشکل میں پھنس گئے بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

نئی دہلی (شوبز ڈیسک)بگ بے بی مشکل میں پھنس گئے ہیں بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا ہے.بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے خلاف بھارت کی مرکزی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ریاستی اسمبلی کے رکن کی فریاد پر ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ دائر کردیا گیا۔ ریاست مہاراشٹر اسمبلی کے بی جے پی رکن ابھیمنیو پوار نے ضلع لاتور میں امیتابھ بچن اور ان کا گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ چلانے والے ٹی وی چینل ’سونی انٹرٹینمنٹ‘ کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ دائر کروایا۔ابھیمنیو پوار نے امیتابھ بچن پر اپنے گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔رکن اسمبلی نے بولی وڈ بگ بی کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کی درخواست میں بتایا کہ امیتابھ بچن نے 30 اکتوبر کو اپنے گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے خصوصی پروگرام ’کرم ویر اسپیشل‘ میں کروڑوں افراد کے جذبات کو مجروح کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں