0

سی پیک کے سب سے مہنگے ترین منصوبے پر رواں ماہ کام شروع ہو گا پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) آغاز کی نوید سنا دی گئی، وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کے مطابق ایم ایل 1 منصوبے کا ٹینڈر رواں ماہ جاری کر دیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل سے کراچی تا لاہور ٹرین کا سفر صرف 7 گھنٹے تک محدود ہو جائے گا۔ عرب نیوز میں شائع کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سی پیک کے سب سے اہم اور اسٹریٹیجک نوعیت کے منصوبے ایم ایل 1 کے آغاز میں تاخیر کی خبروں کی تردید کی ہے۔
وزیر ریلوے نے واضح کیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران ایم ایل 1 کا ٹینڈر جاری کر دیا جائے گا، جس کے بعد منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز ہوگا۔ اس منصوبے کی پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین منصوبوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے، جو معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں