0

کورونا ویکسین بن تو گئی لیکن اس کا پاکستان آنا ناممکن ہے، ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ خوشیاں خاک میں مل گئیں

لندن (ویب ڈیسک)کرونا ویکسین کے حوالے سے ساری خوشیاں دھری کی دھری دھرہ رہ گئی ہیں کیوں کہ ماہرین کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں نہیں پہنچ پائے گی۔ماہرین کے مطابق کورونا ویکسین کو منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھنا ہوگا اس لیے بہت سے ایشیائی، افریقی اور لاطینی امریکہ کے ممالک تک یہ ویکسین نہیں پہنچ پائے گی۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ فائزر اور بائیون ٹیک کی بنائی ہوئی ویکسین اگر منظور ہو بھی گئی تو کوئی ایسا جادو نہیں کرسکے گی کہ کورونا کو صفحہ ہستی سے مٹادے کیونکہ اس ویکسین کو منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ پر محفوظ کرنا ہوگا جو بہت سے ممالک کیلئے ناممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں