0

جہانگیر ترین کی واپسی کس ڈیل کے تحت ہوئی حیرت انگیز انکشاف نے پاکستانیوں کے رونگھٹے کھڑے کر دیے

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین ڈیل اور پراجیکٹ کے تحت وطن واپس آئے۔ جہانگیر ترین ایم این ایز اور ایم پی ایز کے جوڑ توڑ کے لیے واپس آئے ہیں لیکن اب نوازشریف کی سیاست جوڑ توڑ سے اوپر چلی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے نیب میرے خلاف انکوائری کر رہا ہے، اگر ان کے پاس میرے خلاف ایک بھی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔انہوں نے کہا کہ میری تمام جائیداد انہوں نے فریز کی ہوئی ہے، میرے پورے خاندان کے شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئے ہیں، نئے پاکستان میں یہ احتساب ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، گزشتہ 70 سال سے یہ ملک آگے نہیں بڑھ رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں