0

بابر اعظم کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی ہر طرف سے مبارک بادیں ہی مبارک بادیں مبارک بادوں کے ڈھیر لگ گئے

لاہور(ویب ڈیسک)تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے جن کے بعد بابر اعظم کو ریڈ بال فارمیٹ میں بھی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔اس حوالے سے ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کی اظہر علی سے ملاقات کے بعد بابر اعظم کو کپتان مقرر کرنے کی منظوری دی۔واضح رہے کہ کچھ روز سے یہ اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ اظہر علی کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ فارمیٹ کا کپتان بھی مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں