0

ترقی پزیرممالک کو کرونا ویکسین کی فراہمی میں کتنا وقت لگے گا جانئے تشویش ناک خبر کی تفصیلات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ترقی پزیرممالک کو ویکسین کی فراہمی میں کم از کم دو سال لگیں گے، کورونا ویکسین پر امیر ملکوں کی اجارہ داری تشویشناک ہے، 5 امیرترین ممالک 500 ملین خوراکوں کا آرڈر دے چکے ہیں۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین پر صرف امیر ملکوں کی اجارہ داری تشویشناک ہے۔
پانچ امیر ترین ممالک 500 ملین ویکسین کی خوراک کا آرڈر دے چکے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ ترقی پزیر ممالک کو ویکسین کی فراہمی کو کم از کم دو سال کا عرصہ درکار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور دیگر عالمی اداروں کو اس صورتحال کا ادراک کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں