0

اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر؛طویل خشک سالی کا خاتمہ پاکستان میں بادل کب برسیں گے پاکستانیوں کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ہفتے سے ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے پاکستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور بلوچستان کے کچھ اضلاع سمیت مختلف پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، بارش لانے والا یہ سلسلہ پیر تک ملک کے بالائی علاقوں پر رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ سے پیر تک گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جمعہ سے اتوار تک چترال اور ملاکنڈ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں