0

تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور سابق صوبائی وزیر عمران خان کو پیارے ہو گئے

گلگت(ویب ڈیسک) مریم نواز کی گلگت بلتستان میں موجودگی کے دوران (ن) لیگ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میجر ریٹائرڈ امین پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔اس سلسلے میں ان کی پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور اور تحریک انصاف کی امیدوار آمنہ انصاری بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر میجر ریٹائرڈ امین نے اس موقع پر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت جبکہ آمنہ انصاری کی بھی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھرپور غور وفکر کے بعد ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ شریف خاندان نے دشمن کے بیانیے کو اپنایا ہے اور اب وہ گلگت میں نقب لگانے کیلئے کوشاں ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کے دل پاکستان کیساتھ دھڑکتے ہیں۔میجر ریٹائرڈ امین کا کہنا تھا کہ کرپشن کے ریکارڈ توڑنے اور گلگت بلتستان کو محرومیوں کی نذر کرنے والوں کا ساتھ نہیں دے سکتے۔ عمران خان گلگت بلتستان کی امید اور تحریک انصاف ہمارے حقوق کی نگہبان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں