0

حکومت کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ملک کے بڑے کاروباری طبقہ کا احتجاج کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے بندش کے فیصلے کیخلاف میرج ہالز ایسوسی ایشن نے 17 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے صدر میرج ہالز ایسوسی ایشن خالد ادریس بھٹی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھی ہمارے پچھلے نقصانات پورے نہیں ہوئے۔ 20 نومبر کو میرج ہالز بند نہیں کریں گے۔ یہ کونسا کورونا ہے، جو جلسوں میں نہیں پھیلتا، صرف میرج ہالز میں رہتا ہے۔نائب صدر میرج ہالز ایسوسی ایشن ملک عقیل کا اس مقوع پر کہنا تھا کہ وفاقی اسد عمر کو میرج ہال فوبیا ہو چکا ہے۔ این سی او سی کے اجلاس میں صرف میرج ہالز پر بات ہوتی ہے۔ ہم اپنے مہمانوں کو ایس او پیز پر جیب سے ماسک خرید کر عملدرآمد کرواتے ہیں۔ حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو سڑکوں پر ہوں گے۔صدر پنجاب کیٹررز ایسوسی ایشن ملک اشفاق نے کہا کہ پہلے ہی نقصانات سے بجلی کے میٹر اتر چکے، ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں ہو سکیں۔ میرج ہالز میں جتنے ٹیسٹ ہوئے، تمام منفی نکلے، حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں