0

کراچی واقعے کی انکوائری مکمل ہونے پر بلاور بھٹو بھی میدان میں آ گئے بڑا بیان جاری کر دیا

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی واقعے کی انکوائری مکمل ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ایسے اقدامات سے ادارے مضبوط ہوتے ہیں، میں نے آرمی چیف سے انکوائری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے احکامات پر کراچی واقعے کی انکوائری مکمل کی گئی۔کراچی واقعے پر آرمی چیف سے انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔ آئی جی واقعے کی انکوائری مکمل ہونے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے خوش خبری ملی ہے کہ انکوائری ہوئی، انکوائری مکمل ہوئی اور ایکشن بھی لیا گیا۔ میں انکوائری اورایکشن پر مبنی اقدام کا خیرمقدم کرنا چاہیے۔اس قسم کے اقدام سے اداروں کی ساکھ بہتر ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں