0

کرورونا ویکسین کی تیاری میں مسلمان میاں بیوی نے بھی اہم کردار ادا کیا ان کا تعلق کس ملک ہے یہ جان کر امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا

کولون ( ویب ڈیسک) فائزر کمپنی کی طرف سے 90 فیصد مثبت نتائج والی کورونا ویکسین کی کامیابی میں ترک جوڑے کا اہم کردار سامنے آگیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن کمپنی بایون ٹیک نے بھی اس ویکسین میں نہایت اہم کردار ادا کیا جو کہ جرمنی میں پناہ لینے والے ترک جوڑے نے 2008ء قائم کی ، جن میں 55 سالہ اووَر شاہین اور ان کی 53 سالہ اہلیہ اوزلم توریکی شامل ہیں جو کہ پیشے کے اعتبار سے سائنسدان اور کینسر کی امیونوتھراپی میں بین الاقوامی شہرت کے حامل ہیں ، اووَرشاہین کا شمار اس وقت جرمنی کے 100 امیرترین افراد میں ہوتا ہے جب کہ کمپنی کے بورڈ اراکین میں ان کی بیگم بھی شامل ہیں ۔
ترک میڈیا کے طابق چ کورونا ویکیسین کی تیاری کے عمل میں بایون ٹیک ایک اہم کمپنی کے طور پر سامنے آئی جس نے کورونا ویکسین کے لیے بڑے پیمانے پر طبی آزمائش کی ، سال 2019ء میں بایون ٹیک کے اثاثے 4.6 ارب ڈالر تھے تاہم پچھلے ہفتے ہی اس کمپنی کے حصص خاطر خواہ اضافے کے بعد 21 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں