0

یہ ہے حقیقی تبدیلی تعلیم عام کرنے کی دعویدار حکومت نے لاکھوں بچیوں تعلیم چھین لی شہر کی واحد معیاری درس گاہ کو تالا لگا دیا گیا

بچیکی (ویب ڈیسک)گورنمنٹ ڈگری کالج بچیکی سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے بند .پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بچیکی میڈم بتول کے بقول وہ با قاعدگی سے کالج آ رہی ہیں. لیکن حکومت پنجاب نے ابھی تک سٹاف نہیں دیا. کچھ سابقہ ٹیچرز رضاکارانہ طور پر پہلے بچیوں کو پڑھا رہی تھیں اب وہ بھی نہیں آ رہیں تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج بچیکی جو کہ علاقے کا سب سے بہترین اور معیاری گرلز ڈگری کالج ہے. یہ کالج سابق ایم پی اے رانا جمیل حسن گڈ خاں نے تعمیر کروایا. اس کالج میں 700 سے زائد بچیاں زیر تعلیم تھیں. اس سال پی ٹی آئی کی حکومت نے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے یہاں پر تدریسی سٹاف تعینات نہیں کیا. اس وجہ سے کالج میں درس و تدریس کا نظام مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے. بچیاں گھروں میں بیٹھ کر کالج کھلنے کی منتظر ہیں. حکومت پنجاب کے اس فیصلے سے علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے. شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ جناب بریگیڈئیر اعجاز شاہ صاحب سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حلقے کا خیال رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں