0

تعلیمی اداروں میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا ، اب تک کتنے طلباء وائرس کا شکار ہو چکے ہیں والدین کے لئے انتہائی تشویش ناک خبر

کراچی (ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں کورونا کا پھیلاو تیز ہوگیا ، گزشتہ 2 ماہ کے عرصے میں عالمی وباء کے 1317 کورونا کیسز سامنے آگئے ، صوبے کے تعلیمی اداروں میں یومیہ 22 اعشاریہ 3 فیصد کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں ، جن میں سے تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد رہی ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں پچھلے دو ماہ کے دوران کورونا وائرس کے ایک لاکھ 45 ہزار 859 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ، جن میں سے ایک لاکھ 31 ہزار 913 کے نتائج منفی آئے لیکن 1317 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، اس سلسلے میں 12 ہزار 629 کورونا ٹیسٹ کے نتائج کا تاحال انتظار کیا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں