0

پی ڈی ایم میں شامل ایک اورسیاسی جماعت کی طرف سے خفیہ ملاقاتیں خبر نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت نے سر پکڑ لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل ایک اورسیاسی جماعت کی طرف سے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ہوگیا۔ جس کے بعد پی ڈی ایم کا مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے. صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت سے بھی چند لوگوں کی ملاقاتیں ہوئی ہیں ، جس کے بعد انہوں نے بھی یہ طے کیا ہے کہ نوازشریف اور ان کی جماعت کا ساتھ نہیں دیا جائے گا ، ان کی طرف سے یہ بات پی ڈی ایم کے گزشتہ اجلاس میں بھی بتادی گئی ہے، مستقبل میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کے ساتھ مسلم لیگ ق بھی ان کے ساتھ شامل ہوگی،جب کہ اختر مینگل کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دیموکریٹک موومنٹ کے آئندہ اجلا س میں ایک نیا میثاق طے کیا جائے گا، کیوں کہ پچھلے اجلاس میں نوازشریف اور ان کی جماعت کو بتادیا گیا ہے کہ دیگر جماعتیں فوج مخالف بیانیہ پر ان کے ساتھ نہیں چلنا چاہتیں ، اگر انہوں نے کوئی ایسا کام کرنا ہے تو اس کے لیے وہ پی ڈی ایم چھوڑ دیں ، اس کے بعد جوچاہیں وہ کرسکتے ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں