0

وزیراعظم عمران خان،بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز میں سے کس کے اثاثہ زیادہ ہیں الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان،بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز میں سے کس کے اثاثہ زیادہ ہیں اس الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہیں الیکشن کمیشن نے ممبران قومی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 8 کروڑ 6 لاکھ روپے ہے ۔

الیکشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق عمران خان کی پاکستان میں 10 غیر منقولہ جائیدادیں ہیں ، زمان پارک لاہور میں سات کنال کا وراثت میں گھر ملا ہے ،وراثتی گھر کی تعمیر پر چار کروڑ 53 لاکھ روپے اخراجات آئے ، عمران خان کو بنی گالہ میں تین سو کنال کا گھر بطور تحفہ ملا ،بنی گالا کے گھر کی اضافی تعمیر پر ایک کروڑ 14 لاکھ روپے خرچ آیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں