0

آئی جی سندھ واقعہ ، پاک فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل ، متعلقہ افسران کو ہٹا دیا گیا جانئے آج کی سب سے بڑی خبر

کراچی (ویب ڈیسک ) آئی جی سندھ واقعے میں ملوث سندھ رینجرز اور انٹرسروسز انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی) کے افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق مزارقائد بے حرمتی معاملے پر آئی جی سندھ کے تحفظات کے حوالے سے فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل کرلی گئی ،آئی جی سندھ کے واقعے کی انکوائری آرمی چیف کے حکم پر کی گئی،کورٹ آف انکوائری کی سفارشات پر متعلقہ افسران کو ذمے داریوں سے ہٹادیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضابطے کی خلاف ورزی پرافسران کیخلاف کارروائی جی ایچ کیو میں کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں