لاہور(ویب ڈیسک)شاد باغ میں خالی پلاٹ سے 14 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد کر لی گئی جس کے بعد زیادتی سمیت مختلف پہلووں پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں ایک خالی پلاٹ سے بچے کی مسخ شدہ لاش ملی ہے،بچے کی عمر 14 سال ہے جبکہ ملزمان نے سر میں اینٹیں مار کر بچہ کو قتل کیا اور ملزمان نے قتل کے بعد بچے کی لاش خالی پلاٹ میں پھینکی ۔پولیس حکام کے مطابق بچے کی شناخت عطاء اللہ کے نام سے ہوئی ہے،عطاء اللہ پشاور کا رہائشی اور ذوالفقار نامی شخص کی حویلی میں کام کرتا تھا ۔ تشدد زدہ لاش برآمد ہونے کے بعد زیادتی سمیت مختلف پہلووں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
