0

آصف زرداری،یوسف رضا گیلانی کو بڑا ریلیف فراہم کر دیا گیا جیالوں کے لئے ناقابل یقین خبر

اسلام آبا(ویب ڈیسک) عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری،یوسف رضا گیلانی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئیں۔ احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی،وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ وکلا کی ہڑتال ہے، کیس کی سماعت نہ کی جائے،جج اصغر علی نے کہاٹھیک ہے آج کے بجائے پرسوں گواہان کے بیانات ریکارڈ کرلیتے ہیں ،معاون وکیل آصف زرداری نے کہاکہ فاروق نائیک بیمار ہیں،17 نومبر تک سماعت ملتوی کردیں۔عدالت نے آصف زرداری اوریوسف رضا گیلانی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی ،خواجہ انور مجید،عبدالغنی مجید کو بھی 1 دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ مل گیا،احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت17 نومبر تک ملتوی کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں