0

بس اپوزیشن یہ کام کرے نیازی حکومت 2 منٹ می‌دھڑن ہو جائے گی؛بڑے دعوٰی نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچا دی

کراچی(ویب ڈیسک)چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے چور قومی ہیرو بنے ہوئے ہیں،اگر اپوزیشن حکومت گرانا چاہتی ہےتو استعفیٰ دیں،2 منٹ میں حکومت گر جائے گی۔
شہر قائد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارٹیوں کا اتحاد بنا ہوا ہے،کچھ دن پہلے 11 پارٹیوں نے ملکر جلسہ کیا تھا اور پورے پاکستان سے لوگوں کو لایا گیا اور ایک جلسہ کرنے کی کوشش کی گئی،11پارٹیوں کے موقف میں کراچی کے حقوق کی بات نہیں تھی، پیپلز پارٹی 12سالوں سے سندھ میں حکمرانی میں ہے، 8ہزار 342 ارب ان کے پاس آئے ہیں اس کے بعد بھی کہتے ہیں اپوزیشن کی جماعت ہیں،کراچی میں اتنی تباہی ہوئی کہ چیف جسٹس کو عدالت لگانی پڑی، ساڑھے 6ہزار ارب سندھ حکومت کو این ایف سی میں ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں