0

خوشی زیادہ دیر راس نہ‌ آئی سوشل میڈیا پر مہنگی شادی کے چرچے ایف بی آر میدان میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر ہٹ ہونے والی انتہائی مہنگی شادی کے بعد ایف بی آر میدان میں ہے اور اکرجات پر اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے .تفصیلات کے مطابق شادی کی پر وقار تقریب رائے ونڈ روڈ پر قائم ” روزا بلانکا کلب “(Rosa Blanca Club) میں ہوئی جس میں پاکستان کی سیاسی شخصیات کے علاوہ شوبز کے ستاروں نے بھی شرکت کی ۔ اس تقریب میں مولانا طارق جمیل بھی شریک ہوئے جبکہ عاطف اسلم اپنی اہلیہ کے ہمراہ شادی میں آئے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں فردوس عاشق اعوان اور ابرار الحق بھی دکھائی دیئے. گوجرانوالہ کے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کی جانب سے ماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر شیخ محمد اقبال کو شاہانہ شادی کے پیش نظر نوٹس بھیجا گیاہے اور وضاحت مانگی گئی ہے ۔نوٹس انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی دفعہ 176 کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس معلوم کرنے کیلئے ماسٹرٹائلز کو بھیجا گیاہے اور اس کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں