0

نواز شریف کی واپسی کے 100 فی صد چانس ہیں تہلکہ خیز خبر نے لیگی رہنمائوں کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور وسینیئر قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا سو فی صد چانس ہے، برطانیہ کسی مجرم کو بیماری کی آڑ میں چھپا کر نہیں رکھے گا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت سے آفیشل ریکوزیشن کی گئی ہے، حکومت پاکستان نے برطانیہ سے نواز شریف کی ایکسٹرڈیشن مانگی ہے، جس کے بعد ایکسٹرڈیشن کی کارروائی جاری ہے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی سزا پاکستان میں ہی پوری کریں گے۔
برطانیہ کسی مجرم کو بیماری کی آڑ میں چھپا کر نہیں رکھے گا، سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاس برطانیہ میں علاج کاکوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ ان کے برطانیہ میں مقیم رہنے کے چانسز تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ریاستی اداروں کے خلاف جو زبان استعمال ہوئی قوم نے اسے بری طرح مسترد کر دیا ہے۔ قوم اداروں سے محبت کرتی ہے، ان کا بیانیہ یہاں نہیں چل سکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں