0

الزامات خارج اہم مقدمہ میں کیپٹن (ر) صفدر کو کلین چٹ مل گئی لیگی کارکن خوشی سے نہال

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمہ جھوٹا قرار دیا ہے پولیس نےتفتیش کے بعد مقدمے کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ چالان کے مطابق کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق مدعی مقدمہ واقعے کے وقت مزار قائد پر موجود نہیں تھا۔پولیس نے استغاثہ کے اعتراضات دور کرکے مزار قائد پر نعرے لگانے کے کیس کا حتمی چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد مقدمے کو جھوٹا قرار دے دیا۔
کراچی کی سٹی کورٹ میں کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے استغاثہ کے اعتراضات دور کرکے حتمی چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔
پولیس نےتفتیش کے بعد مقدمے کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ چالان کے مطابق کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق مدعی مقدمہ واقعے کے وقت مزار قائد پر موجود نہیں تھا۔مزار قائد کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی مدعی مقدمہ موجود نہیں ہے۔ مریم نواز کی مزار قائد حاضری کے وقت مزار عام شہریوں کیلئے بند تھا۔ پولیس نے مقدمے سے املاک کو نقصان پہنچانے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات خارج کر دیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں