لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے بازاروں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اہم فیصلے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں کئے گئے۔ اجلاس میں حکومت پنجاب نے کورونا کے انسداد کے لئے اہم اقدامات کی منظوری دی۔اس حوالے سے وزیر تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ انسداد کورونا کابینہ کمیٹی نے صوبے میں وبا کی صورتحال کا جائزہ لے کر اقدامات کی منظوری دی۔ صوبے میں کورونا کے کیسز کی بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کی وجہ سے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کو مائیکرو سےبڑھا کر محلہ اور سوسائٹی لیول تک بڑھایا جائے گا۔
