71

پاکستانی معشیت کے لئے بڑی کوشخبری؛پاکستانی روپیہ نے دوسری کرنسیوں کو ہلا کر رکھ دیا

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستانی معشیت کے لئے بڑی کوشخبری یہ ہے کہ پاکستانی روپیہ خطے کی بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسیوں میں شمار ہونے لگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روپے کی قدر میں یکم اکتوبر سے 3٫1 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور یہ بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسیوں میں انڈونیشیا اور جنوبی کوریا کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا ہےڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 158 روپے 91 پیسے پر بند ہوا، عالمی سطح پر ڈالر کی قدر گرنے ، ایکسپورٹرز کی جانب سے ڈالر تیزی سے تڑوانے اور ترسیلات زر میں بہتری آنے کے باعث روپے کی قدر کو مسلسل سہارا مل رہا ہے ۔ڈیلرز کے مطابق 26 اگست 2020 کو جب ڈالر 168 روپے 43 پیسے کی رکارڈ سطح کو چھو گیا تھا اس وقت سے آج تک امریکی کرنسی انٹر بینک میں 9 روپے 52 پیسے سستی ہوچکی ہے ۔اوپن مارکیٹ میں عوام کو ڈالر 158 روپے 80 پیسے میں دستیاب ہے ، ماہرین کا کہنا ہے ڈالر کی قدر میں کمی سے خام تیل مصنوعات سمیت کھانے پینے کے امپورٹڈ آئیٹم کے ریٹ کم ہونگے جس سے مہنگائی کی رفتار میں کمی آنے کی توقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں