0

عدالت نے بلاول بڑا ریلیف فراہم کر دیا؛ جیالوں کے بھنگڑے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئ .۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئی.پیر کے روز سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے جاری حکمنامے کو معطل کردیا۔چیف کورٹ گلگت بلتستان نے بلاول بھٹو زرداری کو پبلک آفس ہولڈر قرار دیکر تین دنوں میں واپس جانے کا حکم دیا تھا۔پیپلزپارٹی نے سپریم اپیلیٹ کورٹ میں چیف کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا،سپریم اپیلیٹ کورٹ نے فیصلہ معطل کرکے 12 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے۔ یاد رہے گلگت بلتستان میں 23 حلقوں کے انتخابات 15 نومبر کو منعقد ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں