0

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت سکیورٹی معاملات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ترجمان پاک فوج کے م مطابق آرمی چیف اور چینی سفیر کے درمیان ملاقات میں علاقائی سلامتی پر تفصیلی گفتگو ہوئی اس دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین کے مابین غیرمعمولی لازوال تعلقات ہیں جن میں مزید بہتری لائی جائے گی۔
چینی سفیر نے خطے میں تنازعات کی روک تھام کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں