0

سشانت سنگھ خود کشی کیس، بھارتی اداکار ارجن رامپال کے مداحوں‌کے لئے حیران کن خبر آ گئی

ممبئی (ویب ڈیسک ) بھارتی اداکارسشانت سنگھ راجپوت مشکل میں گھر گئے ہیں اس کی وجہ کیا بنی ہے کہ ڈرگ کیس میں ڈرگس اینگل کی تحقیقات کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اداکار ارجن رامپال کے ممبئی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی کی ایک ٹیم ارجن رامپال کے گھر اور دفتر میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔ این سی بی ذرائع کے مطابق ارجن رامپال کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔اس سے پہلے این سی بی نے ڈرگس رکھنے اور خرید و فروخت کرنے کے جرم میں ارجن رامپال کی گرل فرینڈ گیبرئیل کے بھائی اگیسیالوس کو ایک مرتبہ پھر حراست میں لے لیا۔ اگیسیالوس کو کیس میں ضمانت مل گئی تھی ، جس کے فورا بعد این سی بی نے انہیں پھر سے حراست میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں