0

پاکستانی ڈالر کو پچھاڑ کر رکھ دیا امریکی ڈالر کی قیمت میں نا قابل یقین کمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی ملا رجلا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی ہو گئی ہے جس کے بعد ڈالر 159 روپے کی سطح سے بھی نیچے آ گیاہے ، انٹر بینک میں ڈالر کمی

کے بعد 158 روپے 92 پیسے کا فروخت ہو رہاہے ، دو ماہ 10 روز میں ڈالر 9 روپے 51 پیسے سستا ہو چکا ہے ۔ دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر معمولی کومی ہوئی ہے تاہم جب کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 40 ہزاسر 731 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری ہوئی اور انڈیکس 40 ہزار 943 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ سفر یونہی مسلسل نہ چل سکا اورک چھ ہی دیر میں کمی ہونا شروع ہو گئی ، اس وقت 100 انڈیکس 6 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 725 پوائنٹس پر آ گیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں