0

نیپرا نے عوام پر بجلیاں گرا دیں ؛بجلی کی قیمت میں فی یونٹ کتنا اٍضافہ کر دیا کہ ،صارفین کی چیخیں نکل جائیں گی

کراچی(ویب ڈیسک)نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی،صارفین پر 5 ارب روپے سے زائد کابوجھ پڑے گا۔ نیپرا کاکہناہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا،اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت3 روپے 68 پیسے فی یونٹ رہی ،اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت3 روپے 20 پیسے فی یونٹ تھی ،صارفین سے اضافی وصولی نومبر کے بل میں کی جائے گی ،نیپرا کاکہناہے کہ کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کااطلاق نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں